علی محمد فرشی
نظم نگار،نقاد،مدیر
اب تک علی محمد فرشی کے سات شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ان کی پہلی کتاب ’’تیز ہوا میں جنگل مجھے بلاتا ہے‘‘ ۱۹۹۵ء میں شائع ہوئی تھی اور ساتویں ’’قید سے لبالب پنجرہ‘‘۲۰۱۶ء میں! بیس برسوں میں شائع ہونے والی ان ساتوں کتابوں میں ہمیں ان کی شخصیت کے بارے میں صفر معلومات حاصل ہوتی ہیں۔علی محمدفرشی کے خیال میں شاعر کی حقیقی شناخت اُس کی تخلیقات کے ذریعے ترتیب پاتی ہے!البتہ ان کے درجنوں انٹرویوز اور یونی ورسٹیوں میں اُن کی شاعری اور دیگرتخلیقی اور ادبی جہات کے حوالے سے لکھے جانےوالے تحقیقی مقالہ جات کے ذریعےاُن کی سوانح سے متعلق معلومات کا خاصا بڑا ذخیرہ دستیاب ہے۔ یہاں آپ کوعلی محمد فرشی کی شخصیت بارے میں بھی بہت کچھ جاننے کا موقع میسر آئے گا۔